01:15 , 24 جون 2026
Watch Live

قرآن کے ترجمے کو سن کر بہتر طور پر سمجھتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ انسان سے کیا کہتا ہے، نوشین شاہ

نوشین شاہ

 مشہور اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں اپنے روحانی تجربات اور قرآن کے ترجمے سننے کی عادت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ قرآن کے ترجمے کو سن کر بہتر طور پر سمجھتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ انسان سے کیا کہتا ہے۔

نوشین شاہ نے ایک خواب کا ذکر کیا جو کئی سال پہلے دیکھا تھا۔ خواب میں وہ اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں، اور اچانک انہیں ایک آواز سنائی دی کہ اگر انہوں نے سر سے دوپٹہ اُتارا تو فرشتے ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ خواب دیکھنے کے بعد وہ ڈر گئی اور فوراً دوپٹہ سر پر ڈال لیا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ دوپٹہ سر سے نہ اُترے، مگر کام کی نوعیت کے مطابق کبھی کبھار ایسا نہیں ہو پاتا۔ اس دوران انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ دو طرح کی زندگی گزار رہی ہیں، ایک جہاں سر پر دوپٹہ ہے اور ایک جہاں نہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اللہ سے معافی مانگی اور اپنی پرانی زندگی کی طرف واپس لوٹ آئیں۔

نوشین شاہ نے بتایا کہ اس کے بعد سے وہ قرآن کا ترجمہ سننا شروع کر دی ہیں تاکہ اللہ کے احکامات کو سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ باعمل مسلمان نہیں ہیں، اس لیے اکثر اللہ سے معافی مانگتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ دعا کرتی رہیں کہ اللہ انہیں نماز کے پابند بنائے، اور اللہ نے ان کی دعا سن لی، اب وہ باقاعدگی سے نماز ادا کرتی ہیں اور اسے بہت خوشی کے ساتھ کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION